اسلام آباد (نیوزڈیسک)ورلڈبینک نے آبی شعبے کی بہتری کیلئے پاکستان کیلئے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دیدی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان نے کہا کہ قرض کیلئے دی جانے والی رقم آبی وسائل کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان میں آبی شعبے کے مسائل بے حد پیچیدہ ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔