پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت میں مقبول شوکامیڈی نائٹس ود کپل کو بند کرنے کا فیصلہ ، وجہ کیابنی ، سب پتہ چل گیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کامیڈی سٹارکپل شرما کے مداحوں کیلئے دل توڑنے والی خبرآگئی ہے اور ان کامعروف شو کامیڈی نائٹس ودکپل اپنے اختتام کو پہنچ رہاہے اور اے پی لائیو کی رپورٹس کے مطابق شوکی آخری قسط 17جنوری 2016ءکونشر کی جائے گی۔ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق کپل شرماکی ٹیم کلر ٹی وی کی انتظامیہ کے سوتیلی ماں جیسے سلوک کیوجہ سے ناخوش ہے کیونکہ نئے پروگرام ’کامیڈی نائٹس بچاو‘کوزیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔ عمومی طورپر تنازعات سے دوررہنے والے کپل شرمابھی پہلی مرتبہ شو کوختم کرنے سے متعلق بول پڑے اور کہاکہ ’ہاں ، یہ درست ہے ، ہم بتاچکے ہیں کہ ہم دسمبر کے بعد کام نہیں کریں گے لیکن ابھی تک کوئی متبادل انتظام نہیں ہوسکا، ہم سے 17جنوری تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی۔ کپل شرمانے کہاکہ نیک نیتی کے ساتھ کام شروع کیاتھا اورمعیار برقراررکھنے کیلئے سخت محنت کی ‘۔بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیا کے مطابق کپل شرما نے کہاکہ ’ ہم اپنے موضوعات اور سکرپٹ کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے اپنے سامعین کو تفریح فراہم کررہے ہیں لیکن جب ہمارا شو ناظرین کی عادت بن گیاہے توا±نہوں(ٹی وی انتظامیہ ) نے اسی طرح کا ایک اور شومتعارف کرادیا، وہ سلیبرٹیز جو ہمارے شومیں آنے کو تیار تھیں ، ا±نہیں بتایاگیاکہ دوسرے پروگرام میں بھی شرکت کرنا پڑے گی ‘۔ا±نہوں نے کہاکہ اپنے شوز کو ہٹ بنانے کیلئے چینل پر موجود دبا? کو سمجھ سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ پہلے سے موجود پروگرام کوہی سبوتاڑ کردیں ،نیاپروگرام شروع کرنا اچھی بات ہے لیکن دونوں پروگراموں میں ایک جیسا کنٹینٹ اور مہمان نہیں ہونے چاہیں ، چینل کی کمان سنبھالنے والے لوگوں کی بہت عزت کرتاہوں تاہم ہجوم کا حصہ نہیں بنناچاہتااور اپنے شوکا بستربوریا لپیٹنے کا فیصلہ کیا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کامیڈی نائٹس ود کپل گزشتہ تین سالوں میں سب سے زیادہ کمائی کی اور معروف ترین شو رہا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…