ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گوونداآج اپنی 52ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 21دسمبر 1963کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر Thaneمیں پیدا ہونے والے گووندا ارون ہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم “الزام”سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت منفرد پہچان حاصل ہوئی۔گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، آنکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنرسمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے گووندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔واضح رہے کہ گوونداکو1999ءمیں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سال کے 10بہترین اسٹیج اور آن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































