پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

”الن “سپردخاک

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)الف نون کا مشہور کردار الن نبھانے والے باکمال فنکار کمال احمد رضوی لاکھوں مداحوں کو اداس کر کے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کمال احمد رضوی کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ باکمال فنکار کمال احمد رضوی کی وفات کی خبر مداحوں کو سوگوار کر گئی۔ کمال احمد رضوی نے اداکاری کی دنیا میں منفرد پہچان معروف مزاحیہ اردو ڈرامے الف نون سے بنائی جس میں انہوں نے الن کا کردار نبھایا اور لاکھوں پاکستانیوں کی دل جیتے۔ وہ گزشتہ روز 85 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ عسکری 3 میں ادا کی گئی، جس میں فنکاروں، ادیبوں اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کمال احمد رضوی بچوں کے مشہور رسالے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ شمع اور آئینہ نامی رسالوں کے بھی ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کردار نگاری کی۔ وہ نئے آنے والے اداکاروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لاکھوں مداحوں کو اداس کر جانے والے کمال احمد رضوی کو ڈیفنس فیز 4 کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…