منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جاوید شیخ نے اپنی فلم کیلئے بھارتی رائٹر کی خدمات حاصل کرلیں

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) اداکار ، ہدایتکار و فلمساز جاوید شیخ نے نئی فلم وجود کے سکرپٹ کے لئے بھارتی فلموں کے رائٹر آنند شوکلا کی خدمات حاصل کر لیں ۔ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے فلم کی کہانی کے کئی پہلوﺅں پر ان کے ساتھ گفتگو کی ۔ سکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی عکسبندی کا آغاز نئے برس سے مارچ اور اپریل کے دوران کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پہلا سپیل پاکستان جبکہ د وسرا سپیل ترکی اور ساﺅتھ افریقہ کی حسین ترین لوکیشنز پر کرنے کا ارادہ ہے ، فلم کی کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونیکے بعد جنوری 2016 میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کریں گے ۔ان خیالات کااظہار جاوید شیخ نے گزشتہ ر وز ممبئی سے 10 روزہ دورے کے بعد وطن واپسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کاکہنا تھا کہ فلم وجود کی کہانی بابر کاشمیری،میری اور آنند شوکلا کی مشترکہ کاوش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم “ ہیپی بھاگ جائے گی ” میں میری بیٹی ہی نہیں میں بھی ایک اہم کردار ادا کررہا ہوں ۔اس موقع پر اداکارہ مومل شیخ نے بتایا کہ پاکستانی شائقین فلم سے مایوس نہیں ہوں گے ۔ ملک کی ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرنے بھارت گئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ 10 روزہ شیڈول کرنے کے بعد آگئی ہوں۔ جنوری میں میں اور پا پا(جاوید شیخ) دوسرے سپیل کے لئے جائیں گے ، جس کا دورانیہ 15 روز کا ہو گا ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…