بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

دیپیکا پڈوکون کا سلمان خان کو تحفے میں دلہن دینے کا اعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ہر کوئی اچھا لگتا ہے۔ ایک تقریب کے دوران جب دپیکا سے پوچھا گیا کہ وہ سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر کیا دینگی تو انہوں نے فورا کہا ’ایک دلہن‘۔دپیکا کا کہنا تھا ’میں ان کو ایک دلہن تحفے میں دوں گی۔حال ہی میں سلمان خان اپنے 2002 سے جاری ہٹ اور رن کیس سے بری ہوگئے ہیں تو یہ قیاس آرئیاں جاری ہیں کہ شاید اب دبنگ خان شادی کا سوچیں گے، کیونکہ سننے میں آیا تھا کہ اس کیس میں سزا ہوجانے کے خیال نے سلمان خان کو شادی سے باز رکھا، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ دپیکا کی خواہش کا کیا جواب دیتے ہیں۔دپیکا نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ ’سلطان‘ یا کوئی اور فلم سلمان خان کے ساتھ سائن نہیں کررہی، انہوں نے اس بات کی بھی تردید کردی کہ بگ باس میں انہوں نے شرکت اس لیے کی تھی وہ کسی آنے والی فلم میں سلمان کے ساتھ آئیں گی، انہوں نے کہا بگ باس میں آنے کے بعد انہیں متعدد ہدایت کاروں کی جانب سے پیغامات وصول ہوئے کہ ان کی اور سلمان خان کی جوڑی پردے پر اچھی لگتی ہے۔دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ضرور چاہتی ہیں۔دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کہ18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…