منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا،اداکارہ کاجول

datetime 15  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلیوں کو قبول کرتی ہوں‘ ہمیں وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا‘جول نے نوجوان نسل کے اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اداکار پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ شوٹنگ کے وقت پر پابندی سے پہنچتے ہیں اور انھیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ انھیں کیمرے سے ہٹ کر بھی کیسے پیش آنا چاہیے۔فلم ”دل والے“ میں کاجول کی ساتھی اور اداکارہ کریتی سانن نے کہا ہے کہ کسی سین کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے کاجول بہت زور سے ہنستی تھیں لیکن سین شروع ہوتے ہی وہ اچانک سے بہت سنجیدہ اداکاری کرنے لگتی تھیں۔کاجول کا کہنا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں تبدیلیوں کو قبول کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہمیں بھی وقت کے ساتھ بدلنا پڑے گا۔ یہ دور اداکاروں کے لیے بہترین دور ہے کیونکہ یہاں پر ہر طرح کی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔’دل والے‘ میں ایک طرف ناظرین کو شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی دیکھنے کو ملے گی اور دوسری طرف وہ نسبتاً نوجوان جوڑی ورون دھون اور کریتی سانن کو بھی دیکھ سکیں گے۔کاانھوں نے مزید کہا: ’آج ایک اداکار سے سٹار بننے میں اس بات پر 60 فیصد انحصار کیا جاتا ہے کہ آپ پردے سے ہٹ کر اصل زندگی میں کس طرح پیش آتے ہیں اور یہ بات آج کے اداکار اچھی طرح سے جانتے ہیں۔کاجول نے فلم انڈسٹری میں ایک دہائی سے پہلے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے زمانے میں اگر آپ ایک سٹار ہیں تو آپ اپنی مرضی کے وقت پر سیٹ پر آ سکتے تھے، چاہے کتنی بھی دیر کیوں نہ ہو جاتی ہو۔انھوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا: ’لیکن میں ایسا نہیں کرتی تھی۔اہنی آخری فلم کے پانچ سال بعد فلموں میں واپسی کرنے والی کاجول نے یہ بھی کہا کہ اب وہ بڑے پردے سے زیادہ فاصلہ نہیں رکھیں گی اور جلد ہی اپنی کمپنی کے ذریعے ایک فلم بنائیں گی جس میں وہ خود اداکاری بھی کریں گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…