جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے ہدایتکارہ سنگیتا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ہدایتکارہ سنگیتا نے کہاہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا احیاءہو رہا ہے اور اس بار پڑھے لکھے لوگوں کی فلم انڈسٹری میں موجودگی اور فلم بنانے کی صلاحیتوں کو دیکھا جائے تو پاکستان فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تباہی کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن اب سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان پڑھے لکھے لوگ اس شعبے میں کام کرتے رہیں گے تو وہ وقت دور نہیں جب انڈسٹری ایک بار پھر اپنے ماضی کے دور میں کامیابی کی طرح اب بھی کامیاب ہو گی۔پاکستان میں حالیہ بننے والی فلمز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس وقت جو فلمز بن رہی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ پاکستان کا سنہرا دور ہے کہ پاکستانی فلموں نے بھارتی فلموں کو بھی پچھاڑ دیا تو کیا یہ پاکستان کی جیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے یہ سب فلمز دیکھی ہیں مجھے لگتا ہے کہ اگر اسی تسلسل کے ساتھ فلمز بننے لگیں تو پاکستان کا وہ دور واپس ا? سکتا ہے۔ اپنی فلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میری فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے سال 2016 میں فلم کو ریلیز کرنے کا ارداہ ہے جس کے لیے تمام کاسٹ اور ٹیکنکل عملہ سرگرم عمل ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…