جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

شاہ رخ بننا کیا چاہتے تھے بن کیا گئے،حیرت انگیز انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں میں شمار ہونے والے شاہ رخ خان اپنے کیرئیر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ساتھ ساتھ حال ہی میں فوربس کی ہندوستان میں جاری فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں سر فہرست ہیں۔شاہ رخ خان آج جس مقام پر موجود ہیں وہاں تک کون پہنچنا نہیں چاہتا؟ مگر بولی وڈ کے اس بادشاہ کا کہنا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بن گئے جب کہ ان کا کیرئیر میں اصل مقصد کچھ اور ہی تھا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کا ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بولی وڈ میں اپنی شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکار بنے ہیں، وہ ہمیشہ سے ایک کھلاڑی بننا چاہتے تھے اور ہاکی یا کرکٹ کے کھیل میں ہندوستان کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ان کی کمر میں چوٹ لگی اور جس کا مکمل علاج وہ کم وسائل کے باعث نہیں کراسکے۔شاہ رخ کے مطابق انہوں نے تھیٹر میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کے بعد انہیں اپنا کرائے کا گھر چھوڑنا پڑا، اور پھر انہیں ڈرامہ فوجی میں کام کرنے کی آفر ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں کام ملنا بھی شروع ہوگیا۔ایک کے بعد فلم میں شامل ہونے کے بعد وہ ایک فلم اسٹار بن گئے۔شاہ رخ خان اس وقت بولی وڈ کی تین فلموں میں کام فلموں میں کام کر رہے ہیں جس میں ’دل والے‘، ’رئیس‘ اور فین شامل ہیں۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…