جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ودیابالن میگا اسٹار امیتابھ بچن کےساتھ فلم میں کام کرنے کےلئے بے تاب

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیابالن میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ فلم میں وہ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پرینیتا“سے کیا جس کے بعد انہوں نے انتھک محنت اور جانداراداکاری کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں امیتابھ بچن ، نصیرالدین شاہ اور سنجے دت بھی شامل ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سوجوئے گھوش کی فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم ”ٹی ای تھری این“ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور وراسٹائل اداکار نواز الدین کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس میں وہ پولیس افسر کے مختصر کردار میں نظر آئیں گی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلم امیں امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اسی لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔واضح ر ہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ودیابالن نے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پا“ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…