اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سب سے زیادہ اور کم غربت کس صوبے میں ہے؟نئی رپورٹ جاری

datetime 12  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سب سے زیادہ غربت بلوچستان،سب سے کم پنجاب میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے غیر سرکاری تنظیم سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی ایک تہائی آبادی انتہائی غربت اور مفلسی کا شکار ہے۔ جبکہ پاکستان میں غربت کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آربا ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت کی شرح کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 18 کروڑ آبادی والے ملک کی 33 فیصد آبادی ایسی ہے ،جس کے5 کروڑ 87 لاکھ افراد خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔غیر سرکاری تنظیم کے مطابق صوبائی لحاظ سے غربت کی یہ شرح صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 52 فیصد ہے پنجاب میں سب سے کم ، یعنی صرف 19 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں ، صوبہ سندھ میں 33 فیصد، صوبہ خیبرپختونخواہ میں32 ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے جس کی وجہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ، دولت کی غیر مساویانہ تقسیم، وسائل میں کمی، بےروزگاری اور بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری آبادی میں بھی غربت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…