واشگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ماں کی نشے کی عادت کی وجہ سے پیدا ہونے والے زیادہ تر بچے پیدائش طور پر نشے کے عادی ہوتے ہیں۔ پیدائشی طور پر نشے کے عادت کو نیونیٹل ابسٹائنس سنڈروم کہتے ہیں۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود بچے کی نشے کی عادت وراثتی ہوتی ہے جو ماں سے بچے میں حمل کے دوران منتقل ہوتی ہے۔ پیدائشی طور پر افیون کی عادت کا شکار بچوں ہانپنے اور ان کی ٹانگیں کانپتی اور مسلز بھنچنے لگتے ہیں۔ نیو نیٹل ابسائنس میں مبتلا بچوںکی حالت اس نوجوان سے ملتی ہے جو ہیروئن کی لت چھوڑنے کے لیے ’کولڈ ٹرکی‘ (جسم میں ہونے تکالیف وکیفیات) کی حالت سے گزرتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیونیٹل ابسٹائنس کا شکار بچہ پیدائش کے کچھ ہفتے بعد ٹھیک ہو جاتا ہیں۔ امریکہ میں ہر 19 منٹ بعد پیدا ہونے والا ایک بچہ افیون کا عادی ہوتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ دہائی میں امریکہ میں 130000 سے زیادہ بچے وراثتی طور پر منشیات کا شکار پیدا تھے جن کی بڑی وجہ حمل کے دوران ماں کا نشہ کرنا ہے جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی میں افیون کی بڑھتی ہوئی عادت کو ’وبا ‘کا نام دیا ہے۔ امریکی قانون کے ایکٹ ’بچوں اور خاندان کی حفاظت ‘ میں ان پیدائشی طور نشے کا شکار بچوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے کہا گیا ہے جبکہ ان بچوں کی زندگی بچانے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے چھ ماہ کی نیونیٹل ابسٹائنس کا شکار بچی کو کھو دیا۔ جینیفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی وراثتی طور پر نشے کی عادی تھی اور اس نے غلطی سے میتھاڈون کی زیادہ خوراک اس کی حالت میں بہتری کے لیے کھلا دی۔اس کا کہنا تھا کہ سوشل سروسز نے اس کی تحقیقات کی اور اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں جیل کے گئے۔ 2010 سے اب تک ایسے بچوں کی موت کے 110 کیسز سامنے آچکے ہیں جو وراثتی طور پر نشے کا عادی ہونے کی وجہ سے مر گئے۔ اوکلاہوما میں ایک نشے میں دھت ماں نے اپنی بیٹی کو واشنگ مشین میں گندے کپڑوں میں رکھ دیا۔ ہسپتالوںکے ریکارڈ کے مطابق 27000 ہزار سے زیادہ وراثتی نشے کا عادی بچوں کا علاج ہوا ہے۔ فیڈرل لا نے ایسے بچوں کی علاج اور حفاظت اور حفظان اطفال کو ایسے بچوں کی صحت اور حفاظت کے لیے کاروائیوں کا سختی سے حکم دیا ہے مگر بہت سی امریکی ریاستیں اس قانون کو نہ مانتے ہوئے بچوں کی زندگی کو خطرے میں رکھے ہیں۔
ماں کی نشے کی عادت پیدا ہونےوالے بچے میں منتقل ہو جاتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان خان کے بیڈروم میں نادیدہ وجود، پراسرار واقعات کا انکشاف



















































