منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بندروں نے پنڈت کو ہلاک کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015

پٹنہ(نیوزڈ یسک ) پٹنا کے علاقے میں بندروں نیپنڈت کو پتھر مار مار کر ہلاک کردیا جب کہ اس سے قبل ہی بندروں کے اس طرح کے حملوں میں 2 افراد اس علاقے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بھارت میں پرانے پٹنا کے علاقے مرچی گلی کے رہائشی کو ان کی چھت پر جمع بندروں کے ایک غول نے اینٹیں مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر کے صحن کی صفائی میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق منا مشرا نامی شخص پر بندروں کے جھنڈ نے حملہ کردیا اور پتھر برسائے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہیکہ اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی بچے اور خواتین بندروں کے حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اس میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جب کہ پچھلے کئی دنوں میں علاقے کے 3 تھانوں میں بندروں کے حملوں کے کئی واقعات درج ہوئے ہیں اور خصوصاً چھوٹے بچے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں کیونکہ بندر کئی بچوں کو کاٹ بھی چکے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے محکمہ جنگلات کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بندروں کو پکڑ کرعلاقے کو محفوظ بنائیں



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…