جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیوسینا نے اب فنکاروں اور اداکاروں کو بھی دھمکانا شروع کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )ہندوستان میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا اب تک پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو تو دھمکی دیتی آئی ہے لیکن اب اس نے اپنے ہی فنکاروں اور اداکاروں کو دھمکانا شروع کردیا ہے۔شیو سینا کی جانب سے فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو فلم میں مبینہ طور پر مراٹھی جنرل پیشوا باجی راو¿ کے کردار کا غلط تاثر دینے پر دھمکی دی گئی ہے۔رواں سال 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم باجی راو¿ مستانی میں رنویر سنگھ (باجی راو¿)، دپیکا پڈوکون (مستانی) اور پریانکا چوپڑا (باجی راو¿ کی پہلی بیوی ’کاشی بائی‘) اداکاری کر رہے ہیں، تاہم شیو سینا کی جانب سے فلم پر عارضی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوندرا فیڈناوس کے نام لکھے گئے خط میں شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک نے فلم میں مراٹھی جنرل کے کردار کا غلط تاثر دینے پر احتجاج کیا۔انہوں نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ پر زور دیا ہے کہ فلم باجی راو¿ اور مستانی کے اہلخانہ کو دکھانے اور شکایات دور کرنے کے بعد ہی ریلیز ہونی چاہیے۔بھارتی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پرتاپ سرانائیک کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر اور گانوں کی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حوالے سے ریسرچ نہیں کی گئی اور پیشوا باجی راو¿ کے کردار کو جس طرح فلم میں دکھایا گیا ہے وہ قابل اعتراض ہے۔انہوں نے بتایا کہ دیوندرا فیڈناوس میرے خط کے بعد معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کو فلم بناتے وقت مراٹھی جنرل کے اہلخانہ اور دیگر مراٹھی افراد کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…