اسلام آباد(نیوزڈیسک) موسم سرماشروع ہوتے ہی ملک کے سردعلاقوں میں تودرجہ حرارت گرنامعمول کی بات ہے لیکن کراچی میں جمعرات کے روز دن کے وقت درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق رات کوشہرقائد کادرجہ حرارت مزید گرکر 10سینٹی گریڈہونے کاامکان ہے ۔واضح رہے کہ موسم گرمامیں کراچی میں جب گرمی کی وجہ سے سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے تواس وقت بھی ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں جس طرح گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے اسی طرح سردیوں میں درجہ حرارت بھی شدیدہوگا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کراچی کادرجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک پہنچنے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے ۔