لاہور(آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت کے خلاف خاص مہم تحت چھاپے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے متعدد کاروبار سر بمہر ۔گزشتہ روزپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت کے خلاف مختلف ٹاونز میں چھاپے جس میں عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاﺅن کی ٹیم نے ہر بنس پورہ میں واقع راحت سویٹس کے پروڈکشن یو نٹ( قطاریہ ایسوسی ایٹ ) کو ورکرز کے کم تعداد میں میڈیکل کرانے،کوکنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی،فریزر ز کی صفائی کی خراب صورت حال، پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے،کھلی نالیوں، ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،کوڑ ا کرکٹ کو مناسب طریقہ سے تلف نہ کرنے،کولڈ سٹوریج کی غیر مناسب صورت حال اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ جہانگیر روڈ پر واقع حسن فش کارنرکو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،سٹوریج کی غیر مناسب صورت حال اور واشنگ ایریا میں گندگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ گلستان سویٹس کو پراڈکٹس پر تاریخ تنسیخ درج نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاﺅن کی ٹیم نے ۴۱۔طارق اسماعیل شوگر روڈ پر واقع آمرس فوڈز کو پراڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے،مینوفیکچرنگ کا غلط پتہ درج کرنے،ضائع المیعاد پلپ کی موجودگی اور مصنوعی سویٹنر استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ جان محمد روڈ پر واقع علی نان شاپ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح پاک داتا ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورت حال،برتنوں کی واشنگ کی غیر مناسب صورت حال،کاﺅنٹر نسب نہ کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔گلبرگ ٹاﺅن کی ٹیم نے ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر واقع املکہ واٹر ،نیو کسان ملک شاپ،جٹ ملک شاپ اورٹوبیکو شاپ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ شالیمار لنک روڈ پر واقع رومی ہوٹل اور خان بابا ٹی سٹال کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ٹیم نے جالندھر موتی چور پروڈکشن یونٹ اور جالندھر موتی چور شاپ کو فرش پر گندگی،برتنوں کی واشنگ نہ کرنے اور کھانے کی اشیاءپر چوہوں کی غلاظت کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ عنائیت موتی چور ہاﺅس کو کاکروچز کی موجودگی،پراسیسنگ ایریا میں پانی کھڑا ہونے اور سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔راوی ٹاﺅن کی ٹیم نے بادامی باغ کے ایریا میں واقع بلو ناشتا پوائنٹ ،فائن سٹور،کاشف ملک شاپ اور بھولا نان شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اوربغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔