اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کی معروف نیوز اینکر نبیہہ اعجاز نے جیو نیوز سے استعفیٰ دے دیا ۔ذرائع کے مطابق نبیہہ اعجاز نے 6 دسمبر کو اپنا آخری نیوز بلیٹن کیا جس کے بعد وہ جیو نیوز سے مستعفی ہو گئی . نبیہہ اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاو¿نٹس میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے . نبیہہ اعجاز کو جیو نیوز کی ایک محنتی اور پر وقار نیوز اینکر ہونے کا اعزاز حاصل تھا . تاہم ذرائع کے مطابق نبیہہ اعجاز جلد ہی سماء نیوز، چینل 24 یا 92 نیوز سے وابستہ ہو جائیں گی البتہ اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی خبر موصول نہیں ہوئی۔