اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

داﺅد ابراہیم بھارتی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار،نیا اقدام دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)داﺅد ابراہیم بھارتی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار،نیا اقدام دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن گیا،دکان کھول لی خِریدار نہ آئے،بھارتی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی زمین ، ریسٹورنٹ اور ایک کار سمیت تمام اثاثے بدھ کو نیلام کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس کئی عشروں سے داﺅد ابراہیم کاسراغ لگانے میں ناکام رہی لیکن ممکنہ طورپر 60ڈالر کی داﺅد ابراہیم کی ملکیتی ممبئی کے نواحی علاقے میں کھڑی پرانی ہنڈائی کار اور ایک دہائی قبل ضبط کی گئی جائیدادیں بھی نیلام کی جارہی ہیں جو داﺅد ابراہیم کے اثاثوں کا ایک چھوٹاسا حصہ ہیں ، کچھ پہلے ہی نیلامی کیلئے پیش کی جاچکی ہیں لیکن خریدار ان سے دور ہی رہے ،بدھ کو اس نیلامی کے سلسلے میں ممبئی ہوٹل کے باہر بولی لگی اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ دعویٰ کیاجاتاہے کہ داﺅد ابراہیم جرائم پیشہ گروہ چلاتاہے اور بھارتی حکام الزام لگاتے ہیں کہ گروہ قتل ، بھتہ خوری اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کرتاہے ۔ داﺅد ابراہیم 80ءکی دہائی میں بھارت سے فرار ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ ان کے سابق ساتھی چھوٹا راجن کو بھی انڈونیشیاءمیں پکڑاجاچکاہے اور کہاجارہاہے کہ یہ داﺅدابراہیم کی گرفتاری کیلئے منصوبے کاہی حصہ ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…