لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان اٹانک انرجی کی اہم چیز لاپتہ،سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں،پاکستان اٹانک انرجی کا پی آئی اے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کےلئے بک کرایا جانے والا پارسل گم ہو گیا ،چیئرمین پی آئی نے اٹانک انرجی حکام کی تشویش کے بعد پارسل گم ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اٹانک انرجی کی طرف سے تین روز قبل پی آئی اے کی پرواز پی کے 650کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کے لئے 15کلو و زنی پارسل بک کرایاگیا تھا تاہم تین روز گزرنے کے باوجود پارسل اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔ بتایا گیا ہے کہ اٹانک انرجی حکام کی طرف سے اسلام آباد اور لاہور میں پارسل سے متعلق کوئی معلومات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کے چیئرمین نے اس کی تحقیقات کا حکم دےدیا ہے ۔