لاہور (نیوزڈیسک)ایان علی کے بعد ایک اورڈراپ سین،لاہورایئرپورٹ پردو بااثر خواتین گرفتار، کسٹمزحکام نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سونے اور غیر ملکی کرنسی کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بااثرخواتین کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سعدیہ اور لبنیٰ نامی خاتون قطر ائیر لائن کی پرواز 629سے قطر جا رہی تھی کہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سرچ کاﺅنٹر پر چیکنگ کے دوران دونوں خواتین سے 100تولے سونا اور 40ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ۔ کسٹمر حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین لاہور کی رہائشی ہیں ، ان خواتین کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں ابتدائی طور پر یہ بات کہنا قبل از وقت ہو گی ۔تاہم کسی اطلاع کے بعد بھاری تعداد میں سونا اور غیر ملکی کرنسی ساتھ لیجانا سمگلنگ ہے ، دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔