ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی میدان میں آگئے، انتباہ کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی حکومت سے قومی ائےر لائین کی ےکطرفہ نجکاری روکنے ، پی آئی اے جیسے قومی ادارے کی فروخت سے قبل پارلےمان کو مکمل طور پر اعتماد میں لےنے اور پی آئی اے ملازمین/کارکنان کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسمبلی کے اجلاس سے چند گھنٹے قبل صدارتی آرڈیننس کے ذرےعے نجکاری کا دروازہ کھولنے پر شدید تحفظات ہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے کسی خفےہ معاہدے کے تحت قومی اداروں بشمول قومی ائےر لائےن کی فروخت کے درپے ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج اور اےوان کی کارروائی کے بائےکاٹ کے باعث حکومت نے گھٹنے ٹیکے اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی پارلیمانی قےادت کو معاملے پر بریفنگ دےنے پر مجبور ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورحزب اختلاف کی جماعتوں کے شدید دباﺅ کے باعث حکومت نے ہم سے رابطہ کیا اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نجکاری کے وفاقی وزیر محمد زبیر عمر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں حزب اختلاف کی پارلیمانی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل جوائنٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، جسے حکومت اس معاملے پر مکمل بریفنگ دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اختلاف نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس ملاقات میں قومی ائےر لائےن کے ملازمین کی اےسوسی اےشنز کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ حکومت اور ملازمین کا موقف بخوبی انداز میں سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ 1956کے اےکٹ کے متبادل کرنے کےلئے جو آرڈیننس لاےا گیا ہے اس سے ملک میں نجکاری کا دروازہ کھولنے کا خدشہ ہے۔ تحریک انصاف ےہ سمجھتی ہے کہ حکومت کو نجکاری کے عمل کو مکمل طورپر شفاف بنانے اور قومی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ائےر لائےن اےک بڑا قومی اثاثہ ہے اس کی فروخت سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لانا ناگزیر ہے۔ تحریک انصاف نے اس اہم معاملے پر ملازمین اور کارکنان کے ساتھ قومی مفادات کی بھی بہترین انداز میں ترجمانی کی ہے، جس کے روشنی میں ہم نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پی آئی اے ملازمین /کارکنان کے تحفظات کو مکمل طور پر دور نہیں کیا جاتا قومی ائےر لائےن کی نجکاری کا عمل روک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو اس اہم مسئلے پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، قائد حزب اختلاف سے ملاقات کی اور حکومت کو گھٹنے ٹےکنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ آج کی ملاقات کے دوران تحریک انصاف اور حزب اختلاف کی قیادت نے حکومت کو اپنے تفصیلی موقف سے آگاہ کیا ہے۔ امید کرتے ہےں کہ حکومت اپوزیشن کے ان تحفظات کو دور کرنے کےلئے سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھائے گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…