پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

مونا لیزا کی شاہکارپینٹنگ کی حقیقت

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فنِ مصوری کے بادشاہ لیوناڈر ڈاونچی کی بنائی گئی شہرہ آفاق مونا لیزا کی پینٹنگ کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے جس کے بارے میں آئے دن مختلف انکشافات کئے جاتے رہتے ہیں۔حال ہی میں فرانسیسی ماہر پاسکل کوت نے دعویٰ کیا ہے مونا لیزا کی پینٹنگ کے نیچے ایک دوسری تصویرہے۔پاسکل نے مونا لیزا کی پینٹنگ کے نیچے ایک اور تصویر کوروشنی کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا ہے۔ انھیں اس حیرت انگیز تصویر کی دریافت میں دس سال کا عرصہ لگا۔ انہوں نے جب اس پورٹریٹ پر تجربات کا آغاز کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گئے کہ اس کے نیچے ایک اور تصویر پوشیدہ ہے۔ پاسکل کوت کے مطابق اس تکنیک میں مختلف قسم کی روشنیاں پینٹنگ پر ڈالی جاتی ہیں اور پھر ایک کیمرا روشنیوں کے انعکاس کی پیمائش کرتا ہے۔واضع رہے کہ یہ شاہکار پینٹنگ 1503ءاور 1517ءکے درمیانے عرصے میں تیار کی گئی تھی جسے لیونارڈو ڈاونچی نے بنایا تھا جو نہ صرف مونا لیزا کا شوہر تھا بلکہ اٹلی کاایک نامور تاجر بھی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…