کراچی(نیوزڈیسک)اعلیٰ رینجرز ذرائع نے کہا ہے کہ اگرحکومت سندھ چاہتی ہے کچھ گرفتاریوں سے پہلے انہیں بتایاجائے توایساہی کیاجائیگا۔ہمارا مقصد شہر کے حالات بہتر کرنا ہے حکومت سے اختلاف نہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرزکے اعلیٰ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگرسندھ حکومت ہرقسم کی گرفتاری سے قبل اطلاع چاہتی ہے توبھی انہیں مطلع کیاجائیگا۔تاہم اگر ٹارگٹ کلرہاتھ سے نکل جائے تو اسکی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی۔ہم شہر میں اپنے لیے نہیں عوام کےلیے ہیں،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ آپریشن کے کپتان ہیں،وہ جوفیصلہ کرینگے قبول ہوگا۔