لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان پاکستان واپس آچکی ہیں۔ ریحام خان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان نجی ٹی وی چینل “نیو ٹی وی” پر جلد اپنا نیا پروگرام شروع کرنے جارہی ہیں جس کا نام ” تبدیلی ود ریحام خان” ہے۔ریحام خان کو اس پروگرام کو کرنے کیلئے ماہانہ 50 لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی ہے ۔