لاہور(نیوزڈیسک ) ترکی کے ایک روزہ دورہ کے قیام کے دوران وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ، وزیر اعظم احمد دا¶د اوگلو ، میئر استنبول قادر توپباش سمیت ترکی کے حکام نے ان کی جس طرح پذیرائی کی اس کی مثال بہت کم دیکھنے میں آتی ہے- ترکی کے تینوں رہنما¶ں سے پاکستانی وفودکے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ وزیر اعلی شہباز شریف کی ون ٹو ون ملاقاتیں بھی ہوئیں- ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ملاقات کاشیڈول دورانیہ 45 منٹ تھا لیکن دونوں رہنما¶ں کے درمیان ملاقات اڑھائی گھنٹے سے بھی زائد جاری رہی- ترک قیادت کا وزیر اعلی شہباز کی شخصیت میں دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ترک وزیر اعظم احمد دا¶د اوگلو نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی ویڈیو کو خود اپنے فیس بک اکا¶نٹ پر اپ لوڈ کیا ہے اور جس پر ہزاروں افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے –