اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر مملکت انوشہ رحمان کی جانب سے تقریب میں تاخیر سے آنے پر کوریا کے سفیر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر نہ رکھنا پاکستانی قوم کا وطیرہ بن گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور کوریا کے باہمی اشتراک سے قائم کردہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کورین سفیر اور دیگرمہمان طے شدہ وقت پر پہنچ کر مہمان خصوصی وزیر مملکت انوشہ رحمان کی راہ تکتے رہے ۔ تقریب میں شریک کورین سفیر اور دیگر عہدیدران کو ایک گھنٹہ تک مہمان خصوصی کا انتظار کرنا پڑا اور ایک گھنٹے کی طویل تاخیر کے بعد وزیر مملکت انوشہ رحمان کی تقریب میں آمد ہوئی جس پر کورین سفیر نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وقت کی پابندی نہ کرنے کو پاکستانی قوم کا وطیرہ قرار دید یا ۔ وزیر مملکت نے تقریب میں تاخیر سے آمد پر کورین سفیر اور دیگر مدعو مہمانوں سے معذرت کی اور تقریب کا ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد باقاعدہ آغاز ہوا تاہم انوشہ رحمان کی طرف سے آمد میں تاخیر کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔