اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے اپنے پروسی ممالک سے تعلقات بہتر نہ ہوئے توپاک چین اقتصادی راہداری نہیں بن سکے گی ۔منگل کو قومی اسمبلی میں حکومت کی کشمیر پالیسی پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہارٹ ایشیا کانفرنس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ہماری افغانستان ،ایران سے ورکنگ ریلیشن شپ نہ بنی تو سارے خواب چکنا چور ہوجائیں گے ۔ ہمیں بھارت سمیت تمام پروسی ممالک سے تعلقات مزید مضبوط بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پرامن افغانستان پاکستان کی اسٹریٹجک ضرورت ہے ، قندہار میں اب بھی پاکستانی کرنسی استعمال ہورہی ہے افغان صدر آرہے ہیں کوئی بداعتمادی ہے تو اسے دور کرلینا چاہئے محمود خان اچکزئی نے کہنا تھا کہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے جس پر پاک بھارت 4 لرائیاں لڑچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وہاں کی عوام سے پوچھا جائے کہ وہ کس کیساتھ یا کس طرح رہنا چاہتے ہیں ۔