اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نو سرباز جعلی عامل دم کر نے کے بہا نے اہل خا نہ کو نشہ آور دودھ پلا نے کے بعد بے ہو ش کر کے گھر سے لو ٹ ما ر کر کے رفو چکر ہو گیا۔ خا تون بچیوں سمیت8 افراد کو بے ہو شی کی حا لت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجن میں سے تین افراد کی حا لت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق کھوکھرکی کے رہا ئشی محنت کش تصور کا بیٹا 10 سالہ مبین گونگا بہرہ تھا جس کو دم کر نے کیلئے تصور کا بھا ئی عمران لاہور سے مشتاق نامی جعلی عامل کو لیکر گھر آیا۔ جعلی عامل نے تعویذ دم کر کے دودھ میں ملا کر تمام اہل خا نہ کو پلا دیا جس کے نتیجے میں تصور حسین‘ اسکا بھا ئی عمران‘ بیوی زاہدہ پروین‘ 21 سالہ صبا‘ 14 سالہ مو منہ‘ 12 سالہ متین‘ 10 سالہ مبین اور8 سالہ عنبرین بے ہو ش ہو گئے۔جعلی عامل تمام گھر والوں کو بے ہو ش کرنے کے بعد گھر سے لو ٹ ما ر کر کے فرار ہو گیا۔ صبح کو ہوش آنے پر خا تون زاہدہ بی بی کے شور مچا نے پر اہل محلہ مو قع پر پہنچ گئے اور بے ہو ش افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر عمران ،متین اور مو منہ کی حا لت تشو یشناک ہے۔