راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے 8 گواہان کو پیش کردیا ۔منگل کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے مقدمے کی سماعت کی ۔اس موقع پر ایان علی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ کسٹم حکام کی جانب سے امین فیروز اور تفتیشی سلیم بھی پیش ہوئے ۔مقدمے کے تفتیشی افسران ایان علی کیخلاف مقدمے گواہان 8 عدالت میں پیش ہوئے جس میں سپرماڈل کو کروڑ5 سے زائد کی رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرنیوالے انسپکٹر منظورحسین بھی شامل تھے ۔ دریں اثناءعدالت نے گواہان کوسننے اور بیان قلمبند کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت کرنسی اسمگلنگ 16 دسمبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں عدالت ایان علی پر فرد جرم عائد کرچکی ہے ۔