جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پانچ سالوں کے دوران بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی میں تاشفین ۔۔۔! دوستوں کے انکشافات،برطانوی نشریاتی ادارے کی تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ /اسلام آباد (این این آئی)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مبینہ حملہ آور تاشفین کے آبائی علاقے لیہ کی تحصیل کروڑلعل عیسن کو سکیورٹی فورسز اداروں نے گھیرے میں لے لیا ¾تاشفین کے رشتہ دار گھر کو تالے لگا کر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جب سکیورٹی ادارے تاشفین کے آبائی گھر پر پہنچے تو مکان پر تالے لگے تھے اور یہاں کے رہائشی تاشفین کے والد ملک گلزار کے سوتیلے بھائی ملک جاوید ربانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں تاہم ان کے گھر کے باہر قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکار 24 گھنٹے پہرا دے رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق تاشفین کے سوتیلے چچا محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں۔کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث تاشفین ملک کے بارے میں جاننے کے لیے جب کروڑ لعل عیسن پہنچے تو سب سے پہلے ہمارا استقبال وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے کیا جو اسلحہ لے کر مجھ سمیت دیگر صحافیوں سے پوچھنے لگے کہ وہ یہاں کیا لینے آئے ہیں؟جب اسلام آباد سے آنے والے دیگر صحافیوں نے جان کی اماں پاو¿ں تو عرض کروں کی مصداق اپنے آنے کی وجہ بتائی توانھوں نے کہا کہ پہلے متعلقہ پولیس سٹیشن سے اس کی اجازت لینا ہوگی اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں ا±ن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔جب صحافیوں نے ایسے کرنے سے انکار کیا تو بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی اور لیہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو اس معاملے میں مداخلت کرنا پڑی۔وہاں میڈیا کی موجودگی کا کچھ ویسا ہی منظر دکھائی دیا جیسا مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے موقع پر ایبٹ آباد میں دیکھنے کو ملا تھا۔تاشفین ملک کے والد کے آبائی گھر کے 500 میٹر کی رینج میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی ایک خاصی تعداد موجود تھی۔جب بھی کوئی صحافی اہل محلہ سے تاشفین ملک اور ا±ن کے والد ملک گلزار کے بارے میں پوچھنے لگتا تو اہلکار وہاں پرپہنچ جاتے جس کی وجہ سے اہل محلہ تاشفین ملک اور ان کے والد کے بارے میں کچھ بتانے سے گریزاں تھے اور اگر کسی نے اس بارے میں کوئی بات کرنا چاہی تو اس نے صرف اسی بات پر اکتفا کیا کہ وہ ملک گلزار کو30 سال سے نہیں ملے جبکہ تاشفین ملک کو ا±نھوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں۔میڈیا کے لوگوں کو دیکھتے ہی لوگ کہنا شروع کردیتے تھے کہ چلے جاو¿ یہاں پر تاشفین کبھی نہیں آئی۔کروڑ لعل عیسن میں اب بھی ایک انجانی خوف کی فضا موجود ہے اور اس علاقے میں بھی ایسا ماحول پیدا کردیا گیا ہے جیسا 2008 میں ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی گرفتاری کے بعد اس کے گاو¿ں کا ماحول بنا دیا گیا۔یہی صورت حال ملک گلزار کے دوسرے گھر تونسہ شریف میں بھی ہے۔ملتان میں بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی میں فارمیسی کی طالبہ رہنے والی تاشفین ملک کا تعلیمی ریکارڈ حاصل کرنے کےلئے ایف آئی اے کے اہلکار یونیورسٹی میں بھی موجود تھے تاہم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ابھی تک تاشفین ملک کا ریکارڈ ا±ن کے حوالے نہیں کیا۔2008 سے 2013 تک بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی میں تاشفین ملک کے کچھ کلاس فیلوز نے کہاکہ ان پانچ سالوں کے دوران ا±نھوں نے تاشفین کا چہرہ نہیں دیکھا کیونکہ وہ نقاب کرکے یونیورسٹی میں آتی تھی۔ یہ افراد کچھ پریشان تھے کیونکہ ا±نھیں خطرہ تھا کہ اگر ا±نھوں نے کچھ کہا تو تنگ کیا جائیگا تاشفین کے دو ہم جماعتوں ندیم اور جبار (فرضی نام) نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ بہت زیادہ مذہبی رجحان رکھتی تھیں ا±نھوں نے کہا کہ کلاس روم میں شرارتیں کرنا بھی اس کا مشغلہ تھا۔ا±نھوں نے کہا کہ پڑھائی کے معاملے میں وہ بہت سنجیدہ تھی اور کبھی بھی وہ کوئی بھی پریڈ مس نہیں کرتی تھی۔ متعدد طالبعلم تاشفین ملک کے نوٹس لے کر امتحانوں کی تیاری کرتے تھے۔ا±نھوں نے کہا کہ جب کیلیفورنیا کا واقعہ پیش آیا اور میڈیا پر تاشفین کے بارے میں کچھ معلومات کے ساتھ ساتھ ا±س کی تصویر بھی شائع ہوئی تو پھر ا±نھوں نے اپنی خواتین کلاس فیلوز سے پوچھا تو انھوں نے اس کی تصدیق کی کہ مذکورہ خاتون وہی تاشفین ہے جو ان کی کلاس فیلو تھی۔انہوںنے کہاکہ تصویر شائع ہونے پر ا±نھوں نے تاشفین کا چہرہ دیکھا تھا۔ انھوں نے کہا کہ متعدد خواتین کلاس فیلوز ابھی تک سکتے میں ہیں اور جب بھی ا±ن سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کریں تو وہ اس معاملے پر بات کرنے سے انکاری ہیں۔مذکورہ یونیورسٹی کی انتظامیہ بھی ابھی تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…