جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ،پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،اہم معاملے پردستبردار

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنے سے دستبردار ہو گئی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ نمٹا دیا جبکہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر کی اراضی سے متعلق بھی جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواستوں گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت اورنج لائن منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنا چاہتی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہٰذا پنجاب حکومت کو اس اقدام سے روکا جائے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مصطفی رمدے اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل پیش ہوئے ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ منصوبے کے لئے مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر نہیں کر رہے ۔ عدالت نے حکومتی بیان پر مومن پورہ قبرستان کی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی۔جبکہ کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر میں اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق درخواستوں پر مزید دلائل طلب کر لیے گئے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اراضی ایکوائر نہیںکی اور منصوبہ پہلے ہی شروع کر دیا ، اراضی ایکوائر کرنا غیر قانونی ہوا تو منصوبے پر لگائے گئے کروڑوں روپے ضائع ہو جائیں گے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کپور تھلہ ، چوبرجی اور ٹھوکر کی اراضی سے متعلق بھی جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…