اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے 9نومنتخب چیئرمینوں نے (ن )لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ن لیگ کو اسلام آباد میں اپنا میئر لانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ ان چیئرمینوں کی شمولیت کے بعد اب ن لیگ کے پاس 29نشستیں ہوگئی ہیں . پاکستان تحریک انصاف کے پاس 18نشستیں ہیں۔ ن لیگ میں شامل ہونےوالوں میں عادل گیلانی ،ندیم اختر، نعیم گجر، ملک رضوان، چودھری اظہر، قاضی عادل، ابرار شاہ، گلفراز خان، اعظم خان شامل ہیں۔