ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں شکست ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کے موقف نے سب کوحیران کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں شکست ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کے موقف نے سب کوحیران کردیا۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ تحریک انصاف کوبلدیاتی انتخابات میں شکست اس لئے ہوئی کہ تحریک انصاف کوبلدیاتی انتخابات کاتجربہ نہیں تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک پر دو خاندان قابض ہیں، بلدیاتی انتخابات کے دوران ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔حکومت اداروں کو اونے پونے داموں بیچنے جا رہی ہے،اور آئی ایم ایف کے ایما پر حکومت نے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ ڈالا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر دو خاندان قابض ہیں ، پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنانے جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی ایک ادارہ اسی صورت میں بنے گی جب پارٹی میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا اس مقصد کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ انٹر اپارٹی الیکشن کو شفاف بنانے اور انتخابات کروانے کی ذمہ دار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخابات کا تجربہ نہیں تھا،ملتان میں تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،ملتان میں31 نشستیں جیتیں،ہماری حمایت سے10 امیدوارکامیاب ہوئے۔اداروں کی نجکاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کواونے پونے داموں بیچناچاہتی ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کے26 فیصد شیئرزفروخت کررہی ہے۔حکومت کی طرف سے لگائے گئے ٹیکسز پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایماءپر ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…