اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان کی اقتصادی ٹیم دبئی روانہ ہوگئی جہاں پاکستان اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان اتوار سے باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر بعد میں دبئی جائیں گے اور مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے، پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف کو 40 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں اور ویلیو ایڈڈ موڈ میں سیلز ٹیکس متعارف کرانے کے حوالے سے تیار کردہ جامع پلان کے بارے میں بریفنگ دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اتوار سے شروع ہونگے جو 10 دسمبرتک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے لگائے جانے والے 40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا اور اس کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 55کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی جانب سے سنگل ڈیجٹ ویٹ موڈ میں جی ایس ٹی متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے ویٹ لگانے پر زور دیا جاتارہا ہے اور ایک مرتبہ ویٹ لگایا بھی گیا تھا جوتاجروں کے شدید ردعمل کے باعث کامیاب نہیں ہوسکا اور موجودہ شکل میں جی ایس ٹی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب اس تجویز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) موڈ میں دوبارہ جنرل سیلز ٹیکس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف و عالمی بینک کی ٹیم کے درمیان 6 دسمبر سے دبئی میں 5 روزہ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی سربراہی میں ٹیم دبئی جانی تھی اور تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مذاکرات میں پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام کی ٹیم کو ویٹ موڈ میں سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم کے لوگ بھی اس حوالے سے ایف بی آرکو اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ 6 دسمبر سے دبئی میں شروع ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی اقتصادی ٹیم کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی ٹیکس وصولیوں، 40 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرائے جانے والے نئے ریونیو اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی نئی قسط جاری کرنے کے حوالے سے کیس پیش ہوگا اور توقع ہے کہ اس کی منظوری دے دی جائیگی جس کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو یہ رقم موصول بھی ہو جائیگی۔
آئی ایم ایف سے55کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر آج سے مذاکرات ہوں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات















































