کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعدپی ٹی آئی کے رہنماعلی زیدی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔انتخابی نتائج آنے کے بعد ہفتے کے روز ان کا ایسا بیان سامنے آیاہے جس میں انھوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو شرم آنی چاہیے کہ انھوں نے ایم کیوایم کوووٹ دے کر کامیاب کیا۔علی زیدی کے اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈوا نے مختلف چینلوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورپارٹی قیادت کراچی کے لوگوں سے والہانہ محبت کرتی ہے اورہم کراچی کے عوام کی توہین کاسوچ بھی نہیں سکتے۔علی زیدی نے کراچی کے عوام اور ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے جو بیان دیا ہے میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بیانات ہماری پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں، ہم کسی کی توہین نہیں کرتے اور تنقید بھی سیاسی انداز میں کرتے ہیں۔