پشاور(آئی این پی )پشاورکے محلہ بجوڑی میں دھماکے سے ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ مینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر کیاگیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ تھانہ شاہ قبول کی حدود میں محلہ بجوڑی میں ہوا۔ شرپسندوں نے امجد نامی ایک ٹھکیدار کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد نصب کیاتھا جس کے پھٹنے سے گھر کو نقصان پہنچا۔ گھرکے تمام شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پرکیاگیا۔ رواں ہفتے پشاور میں مبینہ طور پر بھتہ نہ سینے پریہ چوتھا دھماکہ کیا گیاہے۔