ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کھیل کی امیدیں باندھ لیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) شعیب اختر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کھیل کی امیدیں باندھ لیں، انھوں نے3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا مشورہ دیتے ہوئے محمد عامر کو شامل کرنے کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیڈ سٹار نے کہا کہ میں پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے، اگر درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔اس کےلئے میچ ونرز کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا، شعیب اختر نے مزید کہا کہ محمد عامرکو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے،انھیں موقع دینے کے حق اور مخالفت میں کئی لوگ نظر آتے ہیں،دونوں طرف کا موقف سنا جائے تو اپنی جگہ درست مگر میرے خیال میں پیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کیلیے یہ سفرآسان نہیں ہے۔عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا، دوسری جانب محمد عامر کو بھی سمجھانا پڑے گا کہ ان کیلیے کیا مناسب ہے اور کیا نہیں، ٹیم کوکس طرح کی توقعات وابستہ ہیں، میدان میں اور باہر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان بولر کی شمولیت سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستانی مہم مضبوط ہو جائے گی، سب سے اہم بات فتح ہی ہوتی ہے، عامر کو اسکواڈ میں لا کر ٹریننگ اور کھیل کی سمجھ بوجھ دیں، اسے بتائیں کہ جیت کیلیے ان سے کس کردارکی ضرورت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…