راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت سے کامیابی میں میٹرو بس کے منصوبے اور میگا ترقیاتی پراجیکٹس، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان و دیگر رہنمائوں کی کامیاب حکمت عملی سے ممکن ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر اکثریت جماعت بن کر ابھری ہے، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ اتحاد کرنے کے باوجود توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہیں کر سکتے، میڈیا کے نمائندوں نے ووٹنگ کے دوران جب راولپنڈی کے پولنگ اسٹیشنز کے دورے کئے تو ووٹرز کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں رائے دی، ووٹرز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر رہنمائوں نے راولپنڈی میں اہم ترقیاتی منصوبے شروع کروائے، میٹرو بس سے غریبوں کو یورپ جیسی جدید سفری سہولتیں حاصل ہوئیں، ہسپتال بنانے کے علاوہ سڑکیں تعمیر کی گئیں جبکہ تعلیمی اداروں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، جس کی وجہ سے ووٹرز کا رجحان مسلم لیگ (ن) کی طرف زیادہ ہوا ہے، ایک شہری محمد عمران نامی ووٹر نے کہا کہ دھرنے کے دوران شیخ رشید احمد اکثر کہا کرتے تھے کہ میٹرو کے گڑھے میں ایک لاش گرنی ہے ، یہ لاش یا نواز شریف کی یا عمران خان کی ہو گی، ان کی زندگی کی یہ پہلی پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے اور میٹرو کے گڑھے میں عمران خان اور شیخ رشید دونوں سیاسی طور پر دفن ہو گئے ہیں، ان کی باقی کوئی پیشگوئی درست ثابت نہیں ہو گی۔
راولپنڈی میںعمران خان اور شیخ رشید کی سیاست میٹرو کے گڑھے میں دفن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































