جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران فاروق قتل کیس،وزیرداخلہ کے حکم پرعمل درآمدہوگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد ((نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے ایم کیو یم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو تحریری احکامات جاری کردیئے۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے اسلام آباد کے انسداد دہشت گردی ونگ میں درج ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آ ر درج کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔یہ مقدمہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں ڈا ئریکٹرانسداد دہشتگردی ونگ میں درج کیا جائیگا۔ اس ونگ کو تئیس ستمبر کے ایک نوٹیفکیشن میں پولیس سٹیشن کا درجہ دیا گیا تھا،عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر میں ملزمان معظم علی، خالد شمیم، محسن علی اور کاشف کونامزد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تین ملزمان اس وقت سیکیورٹی اداروں کے پاس زیر حراست ہیں جبکہ وزارت داخلہ ایک اور ملزم کاشف علی کی ہلاکت یا زندہ ہونے کی تصدیق نہیں کر رہی۔ مقدمے کے اندارج کے فوری بعد زیر حراست تینوں ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیئے جائیں گے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…