لاہور(نیوزڈیسک) ریحام خان کوسابق شوہرعمران خان کے ساتھ ملنے والے پروٹوکول نے کہیں کانہیں چھوڑا۔ریحام خان جب لاہورسے اسلام آبادپی آئی اے کی ایک پروازپی کے 786میں سوارہوئیں تواس کے بعدوہ بغیرکسی قانون وضابطے کودیکھے طیارے کے کاک پٹ میں گھس گئیں اورپائلٹ سے گفتگوکرناشروع کردی ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جب ان کوپی آئی اے کے قوانین کے بارے میں بتایاگیاایک نجی ٹی وی چینل اب تک کے مطابق ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاملے کاجائزہ لے رہے ہیں اورتحقیقات کے بعد طیارے کے پائلٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی کہ آیااس کے کہنے پرریحام خان کاک پٹ میں گئی یاخود گئی تھی ۔اگرریحام خان خودطیارے کے کاک پٹ میں گئی توان کوجرمانہ بھی کیاجاسکتاہے ۔