لاہور (نیوزڈیسک) عمران خا ن اورریحام خان کاپھرٹاکراہوتے ہوتے رہ گیا،وجہ انتہائی حیران کن ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی موجودگی پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں جانے کا ارادہ ترک کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں موجود ریحام خان اور عمران خان نے ایک ہی ہوٹل میں کمرے کی بکنگ کروائی لیکن جب ریحام خان کو اس بات کا علم ہوا کہ عمران کان بھی اسی ہوٹل میں مقیم ہیں تو انہوں نے مبینہ طور پر اس خوف سے بکنگ منسوخ کر وا دی کہ کہیں ان سے ٹاکرا ہی نہ ہو جائے۔واضح رہے کہ آج ریحام خان نے لاہورمیں عمران خا ن کے بارے میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف میں ریحام خان کے لئے تناﺅبڑھ گیاہے ۔