جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی کا اعتراف،عالمی بینک نے بڑی پیشکش کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) عالمی بینک نے حکومت خیبرپختونخوا کو صوبے میں سرکاری سطح پر توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے مالی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کی ہے تاکہ پاکستان میں جاری توانائی بحران پر جلد ازجلد قابوپایا جاسکے۔ یہ پیشکش عالمی بینک کے سینئر پبلک سیکٹر سپیشلست شیر شاہ خان کی قیادت میںبینک کے مشن کی جانب سے خیبرپختونخواکے دورہ کے موقع پر دی گئی۔ مشن میں سینئر پبلک سیکٹر سپیشلست رونٹویانی اورڈیویلپمنٹ کنسلٹنٹ ورداخلیل ملک شامل تھے۔اس سلسلے میںعالمی بینک کے مشن نے چیف ایگزیکٹو پیڈو اکبر ایوب خان کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں محکمہ توانائی وبرقیات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عالمی بینک کے مشن کی جانب سے خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے قدرتی آبی وسائل سے پیداہونے والی بجلی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور اس مد میں صوبے باالعموم اور ملک بھر میں باالخصوص جاری توانائی بحران پر قابوپانے کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔اجلاس میں پیڈوچیف اکبر ایوب خان نے ورلڈ بینک کے مشن کی جانب سے صوبے میں توانائی منصوبوں کے لئے مالی معاونت کی فراہمی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جلد ہی اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کےساتھ بات چیت کرکے عالمی بینک سے اجلاس منعقد کیا جائےگا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…