کراچی(نیوز ڈیسک ) چیئرمین بورڈکو ٹیم کی ناکامیوں نے تشویش کا شکار کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ اور کپتان سے ملاقات کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے، دوسری جانب کوچ وقار یونس کی شہریار خان سے اہم ملاقات بدھ کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ نے ٹوئنٹی20 سیریز میں 3-0 سے شکست دی، اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مسائل نظر آئے، اس سے قبل ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،گذشتہ روز اس حوالے سے جب نمائندہ ”ایکسپریس“ نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے میں کیا کہوں، مسلسل شکستیں شائقین کے ساتھ ہمارے لیے بھی تشویش کا باعث ہیں۔اس سوال پر کہ بہتری کیلیے کیا اقدامات کرینگے چیئرمین نے کہا کہ واپسی کے بعد مینجمنٹ اور کپتان سے دورے کی رپورٹ لوں گا، ناکامیوں کے اسباب جاننے کے بعد ہی مستقبل کی حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی، کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی کے مستقبل پر شہریارخان نے کہا کہ سب کی بات سن کر فیصلہ کریں گے کہ کوئی تبدیلی کرنا ہے یا نہیں۔ بعض حلقوں کی جانب سے ٹیسٹ اور مختصر طرز کیلیے الگ کوچز کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔مگر چیئرمین نے اس حوالے سے تبادلہ خیال سے گریز کیا۔ سیریز میں شکست کے بعد وقار یونس اپنے نئے ملک آسٹریلیا جانے کے بجائے پاکستان آئے ہیں، ان کی بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شہریارخان سے اہم ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وہ سلیکشن کے حوالے سے تحفظات ظاہر کرنے کے ساتھ بعض سینئرز سے پیچھا چھڑانے کی تجویز بھی دیں گے،کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش لیگ کے میچز کھیلنے کے بعد لاہور واپس آئیں گے۔
چیئرمین بورڈکو ٹیم کی ناکامیوں نے تشویش کا شکار کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف
-
گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان



















































