جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ملٹری پولیس پر دہشتگرد حملے نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رینجرز کے بعد کراچی میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثا ر علی خان نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قوم کواعتماد دیا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ منطقی انجام کو پہنچے گی اور دہشت گرد جس کو نے کھدرے میں چھپے ہوں گے ان کا پیچھا کریں گے اور ان کا قلع قمع کریں گے۔ وزیرداخلہ حالیہ دنوں میں کراچی آپریشن میں تیزی کا عندیہ دے چکے ہیں۔ جس کے بعد رینجرز اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں ،سرپرستوں ،ہمدردوں اور معاونین کی گردن زدنی کےلئے جو اقدامات کئے اس سے نظر آتا تھاکہ دہشت گرد جو بہت زیادہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اورخاص طور پر ان کے ذرائع آمدن پر قدغن لگنے سے انہیں شدید دباﺅ کا سامنا ہے۔ وہ کسی بھی مزاحمتی ردعمل کااظہار کرسکتے ہیں۔جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق ۔ وزیرداخلہ نے درست تجزیہ کیا کہ اب ماضی کے وہ حالات نہیں رہے کہ دہشت گرد جب چاہتے اور جہاں چاہتے ہیں اپنی مرضی کا محاذ کھول دیتے۔ ایسے میں مایوسی اور گھبراہٹ میں شدت پسند سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔ جس کےلئے انہیں بھارتی ایجنسی را کی مکمل اعانت حاصل ہے۔ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس در حقیقت قوم کےلئے ویک اپ کال سےکم نہیں کہ بزدل دشمن جو اہل پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل کرنا چاہتا ہے لیکن سول و عسکری قیادت پہلے سے دلجمعی اور اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کو بیخ و بن سے اکھاڑنے پرکمربستہ ہے۔کراچی میں رینجرز اورملٹری پولیس پر حملوں کے تناظر میں چوہدری نثار علی خان درست کہتے ہیں کہ آج ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں یہ جنگ کسی ایک طبقے،گروہ، یا مذہبی و لسانی جماعت کی نہیں، پاکستان اور اس میں بسنے والے باشندوں کی بقا کی جنگ ہے۔ اسے کامیابی سے ہم کنار کروانا ہر شہری کا فرض ہے۔ داخلی سلامتی کو مستحکم بنانے کےلئے وزیرداخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں قوم کو جو تزویراتی لائحہ عمل دیا اس پرعمل درا?مد کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ اب وزیر کا ہدف قومی خود مختاری کی بحالی کی جانب ہے جس کےلئے انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر بیرونی ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی جبری بے دخلی(ڈی پورٹیشن)، انٹرنیشنل این جی اوز کے شتربے مہار گھوڑے کو لگام دینے اور دینی مدارس کے نظام کو قومی دھارے میں لانے کے دلیرانہ اقدامات کو آگے بڑھانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ وزیرداخلہ دوہفتے قبل یورپی یونین کے کمشنر کو بھی دوٹوک انداز میں واضح کرچکے ہیں کہ تصدیق کے بغیر کسی ڈی پورٹی کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ امر لائق تحسین ہے کہ وزیرداخلہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے عزوشرف کو محفوظ رکھنے اور ان کے باوقار مقام کی بحالی کےلئے درست قدم اٹھایا۔یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیز بھی انہیں دل سے محترم سمجھتے ہیں جس کا ایک غیرمعمولی اظہار اس وقت دیکھنے میں آیا تھا جب وزیراعظم محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع میں چوہدری نثار علی خان کی موجودگی کے اعلان پر تمام پاکستانی کھڑے ہوکر دیر تک تالیاں بجاتے رہے اور شاید یہ سلسلہ نہ رکتا اگرچوہدری صاحب خود اسے نہ روکتے، وطن کی محبت سے سرشاری کا یہ ایک عظیم الشان اظہار تھا جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے ذریعے قومی سلامتی کے امور پر جس عزم و حوصلے کااظہار کیا قوم کےلئے ولولہ تازہ کی نوید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…