لاہور(نیوزڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ءکے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی جبکہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میںجیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈکو عموماً مختصر فارمیٹ کی اوسط درجے کی ٹیم قرار دیا جاتاہے مگر یہ بات سب کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے کہ وہ 2015ءکے کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2015ءکے ٹوئنٹی20کیلنڈرایئر کی فتح و شکست کے تناسب کے اعتبار سے نہ صرف کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے بلکہ سال میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بھی ہے جس نے سال کے دوران کھیلے گئے پانچ میچو ں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ صرف ایک میچ ٹائی کیا ہے تاہم ا±سے کسی میچ میں ناکامی کا سامنانہیں کرناپڑا۔رواں سال انگلینڈکے خلاف دوسری کوئی بھی ایسی ٹیم ہے جسے شکست کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو حتیٰ کہ آسٹریلیانے سال میں اس فارمیٹ کا اب تک صرف ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں ا±سے شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میںجیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے۔ پاکستان نے 2015ءمیں اپنی چھ میں سے چار فتوحات زمبابوے کے خلاف حاصل کی ہیں جبکہ دیگر دو کامیابیاں ا±سے سری لنکا کے خلاف نصیب ہوئی ہیں۔علاوہ ازیںانگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی ہے تاہم کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور آل راﺅنڈرزمیں دوسرے اورباﺅلرز میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں ۔انگلینڈ اور پاکستان کی تین میچوں کی سیریز کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق سری لنکا پہلے ¾ ویسٹ انڈیز دوسرے ¾ آسٹریلیا تیسرے ¾ انگلینڈ چوتھے ¾ جنوبی افریقہ پانچویں ¾ پاکستان چھٹے ¾ بھارت ساتویں ¾ نیوزی لینڈ آٹھویں ¾ افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پرہے۔کھلاڑیوں کی جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے آرون فنچ پہلے ¾ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے نمبر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ۔احمد شہزاد سولہویں ¾ عمر اکمل اٹھارویں ¾ محمد حفیظ 25ویں اورشاہد خان آفریدی 35 ویں نمبر پر ہیں ۔بولروں میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پہلے ¾ سیمﺅل بدری دوسرے ¾ سری لنکا کے سنا نائیکے تیسرے ¾ لیستھ ملنگا چوتھے ¾ بھارت کے آر ایشون پانچویں اور پاکستان کے شاہد آفریدی چھٹے نمبرپر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ ٹینس باﺅلروںمیں کوئی برطانوی باﺅلر شامل نہیں ۔پاکستان کے سہیل تنویر ساتویں نمبرپر آگئے ہیں ۔آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 362پوائنٹس کے ساتھ پہلے ¾ پاکستان کے شاہد آفریدی 330پوائنٹس کے دوسرے اور آسٹریلیا شین واٹسن 304پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ¾ پاکستان کے محمد حفیظ 303پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمائلز پانچویں نمبر پر ہیں ۔