اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

آزاداوراقلیتی امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کوحیران کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے ، لوگوں نے پرسکون ماحول میں ووٹ کاسٹ کیے ۔اسلام آباد میں انتخاب کے دوران 300جنرل کونسلز کی نشستوں سے پانچ امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔دس یونین کونسلز میں دس اقلیتی امید وار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں 650 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروںنے حصہ لیا۔ 50یونین کونسلز میں255 جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210، خواتین کی نشستوں پر351 ، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں ہیں۔ نوجوانوں کی نشستوں پر 230 اور اقلیتی نشستوں پر 102 امیدوار معرکے میں شامل ہیں13یونین کونسلز میں اقلیتی نشستوں پر کوئی امیدوار ہی نہ تھا جس کی وجہ سے ان نشستوں پر الیکشن نہ ہوسکا اور ان کو خالی چھوڑ دیا گیا۔112 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا ۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے پولنگ کا انعقاد انتہائی پر سکون ماحول میں ہوا تاہم ٹرن آوٹ صر ف30فیصد رہا ۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور انتظامات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پندرہ سے زائد شکایات موصول ہوئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…