اسلام آباد (آن لائن) معروف ڈالر سمگلر حسینہ ایان علی کی ملک سے روانگی بارے انتظامات مکمل کر لئے گئے ایک اعلی حکومتی شخصیت نے دبئی منتقل کرنے کی تمام تر ذمہ داری ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ پاسپورٹ ملنے کی صورت میں اگلے 72 گھنٹوں میں ایان علی دبئی ہوں گی ایک سیٹھ نے 50 لاکھ روپے بطور اخراجات ادا کرنے کے لئے بھی ایان علی سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایان علی نے حکام کو والدہ کی بیماری کی تفصیلات بتا کر اس بات کی ضمانت حاصل کر لی ہے کہ انہیں ای سی ایل میں جس پر ایان علی نے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار لطیف خان کھوسہ بھی ان کے ساتھ دبئی جا سکتے ہیں تاہم اس بارے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بڑے وثوق سے بتایا کہ ایان علی کے معاملے میں کافی اوپر سے یعنی اعلی ترین حکام کی دلچسپی ہے جس کی وجہ سے ان کو دبئی جانے میں مشکلات پیش نہ آنے کے قومی امکانات ہیں جبکہ کراچی کے ایک سیٹھ نے 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم ایان علی کو سفری اخراجات کے لیء دی ہے جس کی ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے متوقع نام ہونے کے باوجود بئی جانے کی اجازت مل جائے گی ۔ ایک اعلی حکومتی شخصیت مسلسل اس معاملے میں دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخصیت نے دبئی حکام سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے اور جیسے ہی ایان علی کو پاسپورٹ واپس ملے گا اس کے 48 گھنٹوں بعد وہ بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے دبئی روانہ ہو جائیں گی بحری راتہ بھی اختیار کر سکتی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سے کم سے کم رابطہ رکھیں اور صرف اپنی اگلی منزل پر نظر رکھیں ۔
ایان علی کی روانگی کے انتظامات مکمل ، اعلی حکومتی شخصیت نے تمام ذمہ داری اُ ٹھا لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































