کراچی(نیوزڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بینک اکاونٹس اور ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کو سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں عمران فاروق قتل کیس میں مزیدگرفتاریاں ہونے کاامکان ہے ۔
عمران فاروق کے قتل کی سازش پاکستان میں تیارہوئی ،جے آئی ٹی رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی



















































