کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری مخدوم امین فہیم کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ہالا سے الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم نے خود بھی اپنے انتقال سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز ہالا سے کریں گے، مرحوم امین فہیم نے اس قسم کی وصیت بھی کی تھی۔ دوسری طرف سروری جماعت کے رہنما و مریدین ہالا کی اس نشست کو سروری جماعت کا حق تصور کرتے ہیں۔ مخدوم خاندان اور سروری جماعت کے نئے سربراہ و گدی نشین مخدوم جمیل الزماں اس سلسلے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر رائے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں جاتی نظر آرہی ہے۔ البتہ اس سلسلے میں ابھی تک مخدوم خاندان کی طرف سے کسی قسم کی وصیت کے بارے میں انکشاف نہیں کیا گیا۔
مخدوم امین فہیم کی وصیت پر عملدرآمد کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا
-
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! لاہور میں نیا ٹریفک کریک ڈاؤن شروع
-
سونےکی قیمت میں حیران کن کمی
-
ٹیکس دہندگان کیلئے خطرے کی گھنٹی، اہم وارننگ جاری
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
اداکارہ مومنہ اقبال کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ



















































