ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

” کلاﺅڈ کلینک“ صحت کے شعبے میں انقلابی قدم،پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل موبائل فون کمپنی زونگ نے حال ہی میں معروف آئی ٹی کمپنی Infogistic کے باہمی اشتراک سے ‘ کلاﺅڈ کلینک’ متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ڈاکٹروں اور مریضوں کو آن لائن الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ سافٹ ویئر دستیاب ہو گا۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ڈائریکٹر پلیٹ فارمز اینڈ پارٹنر شپس سید اویس حسن زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسطاً1,127 مریضوں کیلئے اس وقت ایک ڈاکٹر دستیاب ہوتا ہے۔زونگ نے بطور واحد ٹیلی کام کمپنی جو 3G اور4G دونوں ٹیکنالوجی کی حامل ہے،عہد کیا ہے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر کلاﺅڈ کلینک کے بانی اور سی ای او سجاد کرمانی کا کہنا تھا کہ ہمیں زونگ کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ اس کی بدولت ہم نے میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبہ میں الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈپر مبنی پہلا کلاﺅڈ بیسڈ سلوشن متعارف کیا ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ’ کلاﺅڈ کلینک’ میڈیکل پریکٹیشنرز کیلئے ایک انتہائی آسان اور موزوں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو یقیناً صحت کے شعبے میں انقلاب بپا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ’ کلاﺅڈ کلینک ‘ایک کلاﺅڈ بیسڈ الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ اور پریکٹس مینجمنٹ سلوشن ہے جو مریض اور ڈاکٹر دونوں کیلئے یکساں مفید ہے۔اس سافٹ ویئر سے کلینک کے ورک فلوز،مریضوں کی رجسٹریشن ، اپائنٹمنٹ،میڈیکل ہسٹری اور انشورنس کلیم سے متعلق متعدد سہولیات آن لائن دستیاب ہو تی ہیں۔اس سافٹ ویئر پر موجود تمام ڈیٹا انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ محض قطر میں 30 سے زائد کمپنیاں جبکہ 200 سے زائد میڈیکل پروفیشنل اس سسٹم کو کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں۔اس سسٹم پر تاحال 120,000 سے زائد مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور لاتعداد سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بیشترڈاکٹرز اپنے کلینک پراس سافٹ ویئر کو نصب کر رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…